اسلام آبادکشمیر
چوہدری انوارالحق بلامقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب
مظفرآباد: مظفرآباد اسمبلی کے سیکریٹری چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے حکومت کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے پر انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت 12 بج کر 40 منٹ سے 12 بج کر 55 منٹ تک تھا تاہم مقررہ وقت تک سیکریٹری اسمبلی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تاہم بلا مقابلہ انتخاب کی بعد بھی ووٹنگ کا عمل ہوگا۔
مظفرآباد اجلاس میں کل چھتیس ممبران اسمبلی شریک تھے جبکہ اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو عدالت کی جانب سے توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی جاچکی ہے۔