خیبر پختونخواہ

جس عدالت پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا ہے اس کے سامنے کیوں پیش ہوں : فضل الرحمان

پشاور: سپریم کورٹ عمران خان کو سیاست کے لیے اہل بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پہلے بندوق اور اب ہتھوڑے کے سامنے مذاکرات کا کہا جا رہا ہے۔ کب تک اس طرح گمراہ کیا جاتا رہے گا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ جس عدالت پر پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کیا ہے اس کے سامنے کیوں پیش ہوں۔ سپریم کورٹ عمران خان کو سیاست کے لیے اہل بنانے کی کوشش کررہی ہے۔

پی ڈی ایم کے صدر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان کو اس کا اہل نہیں سمجتھے ہیں کہ ان کے ساتھ بات چیت کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ فریق بن چکی ہے اور 14 مئی میں پھنسی ہوئی ہے۔ عدالت اب کیوں راستہ مانگ رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس آپ معزز کرسی پر بیٹھ کر ہمیں زلیل کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ کو لچک پیدا کرنی چاہیے۔ جب عمرن خان کے لیے لچک پیدا ہوسکتی ہے تو ہمارے لیے کیوں نہیں۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام  نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے پارلیمنٹ ہمیں بُلا سکتی ہے تو کسی کو بھی بُلا سکتی ہے۔ پہلے ہمیں بندوق کے اور آج ہتھوڑے کے سامنے مذاکرات کا کہا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آخر کب تک اس طرح گمراہ کیا جاتا رہے گا۔

ملک میں مہنگائی اور ابتر معاشی حالات پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمرن خان نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا تھا۔ روپے کی قدر میں کمی اضافہ اب ہمارے اختیار میں نہیں رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close