دعائیں، ہمدردیاں سوات میں دھماکے کے متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں،، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن تاحال ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں۔ وہ ایک سمندرپار مقیم پاکستانی ہیں جنہوں نے اپنا سب کچھ چھوڑا اور حقیقی آزادی کے نصب العین کے حصول میں ہمارا ہاتھ بٹانے پاکستان آئے۔
My security in charge Iftikhar Ghumman is still in FIA custody. He was an overseas Pak who left everything & came to Pak to help in our mission for Haqiqi Azadi. He has been deliberately targeted to weaken my security & also to spread fear amongst PTI hierarchy. We know who is…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 25, 2023
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری سکیورٹی کمزور کرنے اور تحریک انصاف کی صفوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئے انہیں جان بوجھ کر ہدف بنایا جارہا ہے۔ ہم بخوبی واقف ہیں کہ اس سب کے پیچھے کون ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں کبل، سوات کے تھانے، جو کہ سی ٹی ڈی کا دفتر اور اسلحے کا ڈِپو بھی تھا، میں خوفناک دھماکے کے متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔