Featuredپنجاب

حکومت اور پی ٹی آئی کا بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت اورپی ٹی آئی نے بات چیت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کا پی ٹی آئی راہنما سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ سے رابطہ ہوا ہے۔جس میں بات چیت کے عمل کو شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

حکمران جماعتوں کےاندرالیکشن کے معاملے پر سفارشات کی تیاری کے لئے کمیٹی کے ارکان کے ناموں پر آج غورہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے آج قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ کے بعد حکمران جماعتوں کی داخلی کمیٹی کے ارکان کے ناموں کو حتمی شکل دینے پرغور ہوگا۔

یہ کمیٹی حکمران جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں بنانے کا فیصلہ ہوا تھا، حکمران اتحاد نے انتخابات کے لئے پہلے سے جاری مشاورتی عمل کو اگلے مرحلےمیں لیجانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےاراکین پارلیمنٹ کےاعزاز میں ظہرانےکا اہتمام کیا گیا۔جس میں پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close