پنجاب

ملک کے جس شہر میں مرضی میچ کروائیں، فوج سکیورٹی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اچانک لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آج بڑا دن ہے، پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی گراﺅنڈز ہیں، وہاں بھی میچز ہونے چاہیں۔ انہوں نے پی سی بی حکام کو کہا ہے جس شہر میں مرضی چاہیں آپ میچ کروائیں پاک فوج مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی۔ میجر آصف غفور کا کہنا تھا کہ کراچی اور فاٹا میں بھی انٹرنیشنل میچز کرائیں جائیں گے تاکہ دشمن کو یہ پیغام جا سکے کہ پاکستانی اپنی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں اور امن پسند قوم بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میچز کے انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close