پنجاب

عمران خان کو دوبارہ لانے کی کوشش کی جارہی ہے، وقت آگیا کہ اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے

لاہور:2023 میں آئین یاد آرہا ہے، 2015 سے کیوں نہیں آیا، 2015 میں سازش کیخلاف کھڑے ہوتے تو آج یہ دن نہ آتا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اگر سمجھوتہ نہ کیا گیا تو میں سمجھتا ہوں کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، ملک کیخلاف سازش کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ماضی میں شروع کئے گئے منصوبوں کو آج تک بے نقاب نہیں کیا گیا، عمران خان کو دوبارہ لانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان کے بیانات سے متعلق جواب کیوں نہیں دیا جاتا، وقت آگیا کہ اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئندہ 15 سال کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، عمران خان بار بار اقرار جرم کررہا ہے، کیا قانون کا اطلاق صرف 90 دن میں الیکشن سے متعلق ہی ہے؟، نوازشریف کو انتخابی میدان سے دور کیوں رکھا جارہا ہے، آڈیو لیکس کا نوٹس کیوں نہیں لیا جارہا؟

ان کا کہنا تھا کہ 2023 میں آئین یاد آرہا ہے، 2015 سے کیوں نہیں آیا، 2015 میں سازش کیخلاف کھڑے ہوتے تو آج یہ دن نہ آتا، عمران خان، بزدار، پرویزالہٰی کو کٹہرے میں آنے سے روکا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی ہے، آج ہم آئی ایم ایف کے بغیر چلنا شروع ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close