خیبر پختونخواہ
جماعت الاحرار نے شبقدر کچہری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
پشاور: کالعدم تحریک طالبان کے ایک دھڑے نے چارسدہ کی تحصیل شبقدر کی کچہری کے احاطے میں ہونیوالے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس حملے کو ممتازقادری کو پھانسی دیئے جانے کا بدلہ قراردیا۔
میڈیا کو جاری ای میل پیغام میں تحریک طالبان جماعت الاحرار کے احسان اللہ احسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ بے گناہ لوگوں کو سزائیں دینے کی وجہ سے ہدف پر ہے اور عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔