انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سونم باجوہ بالی ووڈ میں رائج اقرباپروری کے خلاف بول پڑیں

 بالی ووڈ میں اسٹار کڈز کو کرن جوہر جیسے فلم سازوں تک باآسانی رسائی حاصل ہوتی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سونم باجوہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ بالی ووڈ میں اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سونم باجوہ نے بالی ووڈ میں اقرباپروری کی روایت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سارہ علی خان اور اننیا پانڈے جیسے اسٹار کڈز کو کرن جوہر جیسے فلم سازوں تک باآسانی رسائی حاصل ہوتی ہے وہ جب چاہیں ان کے گھر جاکر آڈیشن دے سکتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں یہ سہولت ہوتی تو وہ بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کا حصہ ہوتیں۔

بالی ووڈ سے دوری اختیار کرنے کی وجہ پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں ان کے ساتھ جو رویہ رکھا گیا اسے دیکھ کر انہیں بہت مایوسی ہوئی۔

  اداکارہ سونم باجوہ اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم’ گوڈے گوڈے چا‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close