بلوچستان
چین سے 2 سرکاری وفود رواں ہفتے گوادر کا دورہ کریں گے: محکمہ داخلہ
اسلام آباد : محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ چین سے 2 سرکاری وفود رواں ہفتے گوادر کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ چین سے پاکستان آنے والے سرکاری وفود میں چائنیز اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کا وفد بھی شامل ہے اور یہ دونوں وفود پاک، چین اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت گوادر کی سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔