Featuredپنجاب

انتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا

ملک بھر میں ممکنہ طور پر انتخابات سے قبل وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون کے دوسرے ہفتے میں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کا پلان بنا لیا، اجلاس جون میں بلانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

وفاقی حکومت نے آخری بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سےکریں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے، نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مدنظر رکھے جائیں گے۔

بجٹ،کے حوالے سے تجاویز سامنے آئی ہیں جس کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اور پنشن میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ مزدوروں کی کم از کم اجرت 40 ہزار کی جائے گی۔

اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close