کراچی: اگرعمران خان کے بعد میری گرفتاری کا منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا ایک سےدوسرےہاتھ میں جائےگا
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئےلائحہ عمل کااعلان کروں گا۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ میری اہلیہ اسپتال میں ہیں ان کی تیمارداری کے لیے آیا تھا، اسلام آبادجارہا ہوں سینیئرلیڈرشپ اور6رکنی کمیٹی کااجلاس بلایاہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، اگرعمران خان کے بعد میری گرفتاری کا منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا ایک سےدوسرےہاتھ میں جائےگا، صبح عمران خان کے پاس تھا اب میرے پاس ہے رات کو ہوسکتاہے یہ جھنڈاکسی اورکےہاتھ میں ہو۔