پنجاب

چیف جسٹس ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں

 لاہور: آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی رہائی پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو منصب چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  چیف جسٹس صاحب کو آج قومی خزانے کے 60 ارب ہڑپ کرنے والے واردتیے کو مل کر بہت خوشی ہوئی اور اس سے بھی زیادہ خوشی انہیں اس مجرم کو رہا کرکے ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ ملک کی اہم ترین اور حساس تنصیبات پر حملوں کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف جسٹس ہیں جو ایک فتنہ کی ڈھال بنے ہوئے ہیں اور ملک میں لگی آگ پر تیل چھڑک رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ چیف جسٹس کا منصب چھوڑ دیں اور اپنی ساس کی طرح تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close