Featuredاسلام آباد
سابق وزیراعظم عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں مزید کسی کیس میں 31 مئی تک گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور اسٹیٹ کونسل پیش ہوئے اور کہا کہ کچھ مہلت دے دیں تو تفصیلات فراہم کردیں گے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی، ساتھ ہی،عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع بھی کردی گئی۔