Featuredاسلام آباد

عمران خان کو 9 مئی کے دہشتگردانہ واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے

اسلام آباد:  عمران خان نے کبھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایک انٹرویو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان کو 9 مئی کے دہشتگردانہ واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے کبھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تعیناتی کی مخالفت نہیں کی۔ عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو بتادیں ادارہ جس کا نام دے گا ہم اس کو قبول کرلیں گے۔

صدر عارف علوی نے کہاجلاؤگھیراؤ،توڑپھوڑکرنےوالوں کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے،،9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، مارپیٹ نہیں ہونی چاہیے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close