چوہدری وجاہت حسین کی مسلم لیگ (ق) میں واپسی
لاہور: وقت نے ثابت کیا ہمارے خاندان سے کچھ فیصلے درست نہیں ہوئے تھے
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ق لیگ میں واپسی کا اعلان کردیا۔
چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کررہا ہے، ہماری فیملی کا کبھی بھی ایسا رویہ نہیں رہا ہے، میں نے کبھی کوئی جماعت جوائن نہیں کی، وقت نے ثابت کیا ہمارے خاندان سے کچھ فیصلے درست نہیں تھے، خاندان کے کچھ لوگ جو دوسری پارٹی میں ہیں انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر بننے والے مقدمات فرضی تھے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں میرے خلاف مقدمات میرٹ پر چلیں گے، ہر چیز اسٹیپ بائی اسٹیب ہوگی اور آنے والے دنوں میں خاندان ایک جگہ ہوگا۔
چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ میرا مونس الٰہی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، مجھے پرویز الہی اور مونس کے کیسز کا کوئی علم نہیں ہے۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مونس الٰہی نے چھ ماہ قبل کہا تھا ملتے جلتے رہیں گے مگر سیاست اپنی اپنی، خاندان کےا ندر اگر ’’میں‘‘ آجائے تو پھر دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔