اسلام آباد

امریکی حالیہ بیانات کے باعث پاکستانی کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا، تہمینہ جنجوعہ

نیویارک: سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکی حالیہ بیانات کے باعث پاکستانی کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، دونوں ممالک دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ دشمن کے خاتمے کے لیے تعاون کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سیکرٹری سٹیٹ و نائب امریکی وزیر خارجہ ٹام شینن سے نیویارک میں اہم ملاقات کی ہے جس میں نئی امریکی پالیسی اور اس کے خطے پر اثرات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں افغان امن کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن کا معاملہ مذاکرات کے زریعے ہی حل ہو سکتا ہے، جس کیلئے پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کی خواہش تھی کہ باہمی امور پر پاکستان امریکہ کیساتھ مستقبل میں مضبوط تعلقات استوار کرے۔ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ امریکی حالیہ بیانات سے پاکستانی کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، افغانستان سے داعش کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک اتحاد سے کام کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close