اسلام آباد
حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب آج سپریم کورٹ میں اپیل کرے گا
اسلام آباد: حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب آج سپریم کورٹ میں اپیل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق نیب لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں ملزمان کو بے گناہ قرار دیا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس سے متعلق نیب کے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ نے حدیبیہ کیس کی پیروی کرنے کی سفارش کی تھی۔