Featuredاسلام آباد

25 مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی، سوشل میڈیا پرچلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے

حکومت نے 25 مئی کو”یوم تکریم شہداء پاکستان“ منانے کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد: پچیس مئی کو عام تعطیل سے متعلق خبروں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اہم بیان سامنے آگیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پچیس مئی کو عام تعطیل نہیں ہوگی، ملک بھرمیں عام تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پرچلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 25 مئی کو”یوم تکریم شہداء پاکستان“ منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس دن وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا اور قوم کو پیغام دینا ہے کہ شہداء، اُنکی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close