پنجاب
اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے، جس کی زدمیں صرف غریب عوام ہے
راولپنڈی: سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے، قوم آسمان اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اس وقت شدید سیاسی طوفان ہے، جس کی زدمیں صرف غریب عوام ہے، اگلامشن سپریم کو آپس میں لڑوانا ہے اور سپریم کورٹ کوایگزیکٹو کے تحت دباؤ میں لانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک کوکھائی میں لےجاناہے، الیکشن میں اپنی مرضی کا نتیجہ لانا ہے، سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہو رہا ہے، قوم آسمان اور سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
اس وقت شدید سیاسی طوفان ہےجس کی زدمیں صرف غریب عوام ہےاگلامشن سپریم کوآپس میں لڑواناہےاورسپریم کورٹ کوایگزیکٹوکےتحت دباؤمیں لاناہےملک کوکھائی میں لےجاناہےالیکشن میں اپنی مرضی کانتیجہ لاناہے سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہاہے قوم آسمان اورسپریم کورٹ کیطرف دیکھ رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) May 27, 2023