پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب،خیبرپختونخوا،بالائی سندھ، بلوچستان اورآزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےجبکہ اسلام آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارشوں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ 31 مئی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں پیر سے لے کربدھ تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں بھکر،میانوالی، ڈی جی خان، ملتان، سرگودھا، جوہرآباد، خوشاب، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، مری میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلات اور لسبیلہ میں بھی،بارش کا امکان ہے جبکہ خضدار اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھبارش متوقع ہے۔
حاصل پورمیں گزشتہ رات ہونے والی،بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔بارش کے باعث سڑکیں پر پانی جمع ہوگیا