لندن : کنسرٹ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ابرار الحق کو گھیر لیا
لندن : : گلوکار ابرار الحق کے لندن میں شو کے بعد پی ٹی آئی کارکنان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو بُلا لیا۔
پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہنے والے گلوکار ابرار الحق کو پاکستان کے بزنس ٹائیکون علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے منعقد کنسرٹ میں پرفارمنس کیلئے لندن مدعو کیا گیا تھا۔
گلوکار شیڈول کے مطابق لندن پہنچے اور اپنے مشہور گانوں پر پرفارم کر کے خوب داد سمیٹی تاہم کنسرٹ کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے ابرار الحق کو گھیر لیا۔
پی ٹی آئی کارکنان، ابرار الحق کے گارڈز اور میڈیا کے درمیان تلخ کلامی اور لڑائی کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر انتظامیہ نے پولیس کو بُلا لیا۔
بعدِ ازاں لندن پولیس نے ابرار الحق کی بحفاظت واپسی کیلئے گاڑی کو اپنے حصار میں لے کر انہیں وہاں سے روانہ کیا۔
ابرار الحق کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں انہیں پرفارم کرتے اور میڈیا سے بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Asked Abrarul Haq why he cried during the press conf walking out on PTI and whether he was threatened or blackmailed by anyone.
He replied: pic.twitter.com/cSF64QRfwz
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 28, 2023
میڈیا کی جانب کئے گئے سوال پر ابرار الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے سیاست سے دوری اختیار کی ہے ان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابرار کنسرٹ کے دوران ہنگامہ آرائی کے بعد ڈرے ہوئے ہیں اور گاڑی سے اُترنے کیلئے انکار کر رہے ہیں۔