لاہور: جہانگیر ترین، علیم خان ملاقات میں نئی پارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اگلے72گھنٹوں میں جہانگیرترین اہم سیاسی رہنماؤں کےساتھ پریس کانفرنس کرینگے، جس میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کر دیا جائے گا۔
آئندہ دو سے تین دن میں نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا، اعلان ممتاز سیاسی رہنما جہانگیر ترین دیگر اہم سیاسی زعما کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان نے جہانگیر ترین اور دیگر اہم سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پہ ظہرانہ دیا جس میں شرکا کی غالب اکثریت نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا کہ ہمیں کوئی پریشر گروپ بنانا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق شرکا کی اکثریت اس بات کی حامی تھی کہ ہمیں پریشر گروپ کے بجائے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرانی چاہیے تاکہ وہ تمام افراد جو پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں انہیں بھی نیا پلیٹ فارم میسر آسکے۔
ذرائع کے مطابق علیم خان کی رہائش گاہ پر دیے گئے ظہرانے میں ابتدائی طور پر اتفاق کیا گیا کہ جہانگیر ترین جلد الیکشن کمیشن میں نئی پارٹی کی رجسٹریشن کے لیے باقاعدہ درخواست دے دیں گے، آئندہ دو سے تین دن میں نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا، اعلان جہانگیر ترین دیگر سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔
اس ضمن میں ابتدائی طور پر اتفاق کیا گیا کہ پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے رہنماؤں سے رابطہ قائم کر کے انہیں بھی نئی پارٹی میں شمولیت کا کہا جائے گا۔