عبدالقادرپٹیل پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر عمران خان سے غیرمشروط معافی مانگیں
چیئرمین تحریک انصاف کی نیب حراست کے دوران میڈیکل رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر عمران خان نے وفاقی وزیرِصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا۔
نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادر پٹیل 15روزمیں اپنے الزامات واپس لیں اور چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل چیئرمین تحریک انصاف کو 10ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، ہرجانہ شوکت خانم اسپتال میں جمع کروایا جائے گا۔ عبدالقادر پٹیل نے معافی نہ مانگی توقانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔
خیال رہے کہ 26 مئی کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالقادرپٹیل نے کہا کہ عمران خان کوگرفتار ہونے کے بعد اسپتال لے جایاگیا، جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا،ان کایورین کا سیمپل بھی لیاگیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کےاستعمال کی علامات پائی گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کےبعد شراب اورکوکین کا استعمال کیاگیا۔
عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اورکوکین کےاستعمال کا انکشاف ہوا ہے،میڈیکل رپورٹ عمران خان کوذہنی طورپرغیرمستحکم قراردیتی ہے،رپورٹ بتارہی ہےعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔