Featuredاسلام آبادتجارت

حکومت کی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش ، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کردیا۔

اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں بہتری آئی مگر کوشش کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی جارہی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
حالیہ کمی کے بعد ڈیزل پانچ روپے کمی سے 253 روپے، فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 262 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 137 روپے 68 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 164 روپے پر برقرار رہے گی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون کی رات بارہ بجے سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close