Featuredدنیا

ٹیسلا کے بانی کی دولت ایک کھرب 92 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ٹیسلا اور اسپیکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ انہوں نے برنارڈ آرناولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا، اسپیکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے، اس سے قبل لگژری مصنوعات بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ لوئی وٹان موئت ہینیسے کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرناولٹ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔

رپورٹ کے مطابق برنارڈ آرناولٹ کی دولت میں اسٹاک نیچے آنے کے باعث کمی آئی تھی، ایلون مسک کی دولت ایک کھرب 92 ارب ڈالر جبکہ برنارڈ آرناولٹ کی دولت کا حجم ایک کھرب 87 ارب ڈالر ہے، دونوں کی دولت میں اب صرف 5 ارب ڈالر کا فرق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایلون مسک اپنی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کے شیئرز گرنے کے باعث دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے تھے اور ان کی جگہ برنارڈ آرناولٹ نے لے لی تھی۔

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک۔نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ایلون مسک کی دولت میں 55 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، اس کی اہم وجہ ٹیسلا کے شئیرز کی قیمت میں 66 فیصد اضافہ ہے۔

ٹیسلا کے علاوہ 51 سالہ ایلون۔مسک راکٹ بنانے والی کمپنی اسپیس ایکس اور نیورا لنک کے سربراہ بھی ہیں، نیورا لنک ایک اسٹارٹ اپ ہے جو انسانی دماغ کو کمپیوٹر سے جوڑنے کیلئے الٹرا ہائی بینڈوتھ برین مشین انٹرفیس تیار کر رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close