خیبر پختونخواہ

صوابی سے 5 خواجہ سرا اغواء، پولیس لاعلم

صوابی: صوابی میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے 5 خواجہ سراوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ خیبر پختونخوا خواجہ سرا سوسائٹی کے صدر فرزانہ کے مطابق خواجہ سرا شادی کی تقریب کیلئے گئے تھے لیکن واپسی پر کسی نے انہیں اغوا کرلیااورتاحال کسی بھی خواجہ سرا سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ تمام خواجہ سراوں کی گمشدگی کی تصدیق خواجہ سوسائٹی کے صدر فرزانہ نے بھی کردی ہے۔صوبائی صدر کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں ضلعی صدر سدرا، کرشمہ، آرزو، چاہت اور کاشیفی شامل ہیں۔ دوسری جانب صوابی پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close