جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد سابق اراکین اسمبلی سمیت 24 سیاسی رہنماؤں نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 24 سیاسی رہنماؤں نے گزشتہ روز سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جن میں سے اکثر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ تھے۔
سابق اراکین اسمبلی میں سے 10 کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے جبکہ دیگر کا تعلق اوکاڑہ، بہاولپور، میانوالی، بہاولنگر اور رحیم یار خان سے ہے۔
آصف زرداری نے پارٹی میں نئے آنے والوں کو پیپلزپارٹی کا جھنڈا پہنا کر خوش آمدید کہا، اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، نیئر حسین بخاری، سابق گورنر مخدوم احمد محمود اور سید حسن مرتضیٰ بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ مظفر گڑھ کو پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے کیونکہ سیاسی لحاظ سے بدترین دور میں بھی پیپلزپارٹی یہاں سے قومی اسمبلی کی 2 سے 3 نشستیں جیتتی رہی ہے۔
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی ملاقات
لاہور: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی
لاہور: صدر… pic.twitter.com/CoNE2MC5Fb
— PPP (@MediaCellPPP) May 31, 2023