اردن کے مشرقی علاقےبادیہ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں نو افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یہ حادثہ دو ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ، جن میں سے ایک اس علاقے کے کھیتوں میں کام کرنے والے شامی کارکنوں ک ولے جارہی تھی ، مقامی ذرائع کے مطاب حادثہ بغداد انٹرنیشنل روڈ کے جنوب میں کھیتوں کی طر ف جانے والی ثانوی سٹرک پر پیش آیا ۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ، شمالی بادیہ کے سرکاری ہسپتال ، معارف سرکاری ہسپتال ، اور کنگ طلال ملٹری ہستپال میں ایمرجنسی کی صورتحال پیش آئی ۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ان مقامات پر بھی سوار کیا گیا تھا جو اس مقصد کے لیے مختص نہیں تھے۔
ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے پچھلے باکس میں مسافروں کو سوار کرنے سے اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔