دنیا
روس کے فوجی ہیلی کاپٹر نے اپنے ہی شہریوں پہ راکٹ داغ دیا
ماسکو: روسی فوجی ہیلی کاپٹر نے جنگی مشقوں کے دوران شہریوں کو ہی نشانہ بنا ڈالا ۔فائرنگ سے پارک میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج کی جنگی مشقوں کے دوران زپاڈ ٹو تھازنڈ سیونٹین ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے اپنے ہدف پر راکٹ داغا لیکن پائلٹ کا نشانہ خطا گیا اور راکٹ نے کچھ دور پارک میں کھڑی گاڑیوں کو اڑا دیا ۔ روسی وزارت دفاع نے واقعے کی کوئی تفصیل جاری نہیں کی ۔جبکہ عینی شاہد کی جانب سے واقع میں ایک شخص بے ہوش ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔