سندھ

عالمی برادری مودی کو لگام ڈالے ورنہ وہ انسانیت کو کاٹتا رہیگا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مودی سرکارخون کی پیاسی ہوچکی ہے۔ بھارتی اشتعال انگیز برداشت سے باہر ہے ، عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے رونہ وہ انسانیت کو اسی طرح کاٹتا رہے گا۔ بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر شہری آبادی پر فائرنگ کے واقعے کی بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل قبول ہے، بھارتی فائرنگ میں 4 بےگناہ پاکستانیوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔ پیپلز پارٹی تمام پاکستانی شہدا کی وارث ہے اور رہے گی،شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ نریندر مودی ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیر میں خون بہا رہے ہیں جبکہ لائن آف کنڑول اور ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ کے ذریعے پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close