کھیل و ثقافت

سری کیخلاف سیریز، ٹسٹ سکواڈ کیلئے طویل مشاورت جاری

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کا حتمی سکواڈ منتخب کرنے کیلیے مشاورت طویل ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز بھی کپتان سرفراز احمد، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کیساتھ بات چیت میں مصروف رہے، اظہر علی کی فٹنس پر شکوک کی وجہ سے ایک اضافی کھلاڑی منتخب کرنے کا فیصلہ ہو سکتا ہے۔تربیتی کیمپ میں سرفراز احمد(کپتان)، اظہر علی، شان مسعود، احمد شہزاد، سمیع اسلم، اسد شفیق، بابراعظم، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد اصغر، بلال آصف، محمد عامر، وہاب ریاض،حسن علی،محمد عباس اور میرحمزہ شامل ہیں، ان میں سے حتمی سکواڈ کا انتخاب کیا جانا باقی ہے جس کیلئے مشاورت خاصی طویل ہوگئی۔گزشتہ روز سرفراز احمد کی اس حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے بات چیت جاری رہی،بعد ازاں کپتان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بھی صلاح مشورہ کیا۔سیریز کے آغاز میں صرف 7دن باقی ہیں لیکن میڈیا کے نمائندوںکیلئے ایکریڈیٹیشن کا عمل تک شروع نہیں کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دوسرے روز بھی قذافی سٹیڈیم میں جاری رہا ،گزشتہ روز شدید بارش اور آندھی کے باعث دوسرا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں بھرپور ٹریننگ کی۔ دوسرے روزٹیم مینجمنٹ نے اظہر علی کے بعد یاسر شاہ کی فٹنس کا بھی بغور جائزہ لیا جوپہلے روز مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ اوپنر اظہر علی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں اور بحالی پروگرام پر عمل کر رہے ہیں جبکہ یاسر شاہ کومسلسل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام رہنے کے بعد انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے۔گزشتہ روز کیمپ صبح دس بجے تا سہ پہر ایک بجے تک جا ری رہا جس میں قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ اٹھارہ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آ رتھر کی نگرانی میںٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی خاص توجہ دی جبکہ کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باولنگ کی خامیوں پر بھی کام کیا۔کپتان سرفراز احمد کے ساتھ کوچ اریکسن نے کیپنگ پریکٹس کی ڈرلز کرائیں۔دن کے دوسرے ٹریننگ سیشن کیلئے کھلاڑی دوپہر کو قذافی سٹیڈیم پہنچے تو آندھی کے بعد شدید بارش شروع ہوگئی جس سے ٹینٹ اکھڑ گئے اور ٹریننگ کا دیگر سامان بکھر تا دیکھ کر ٹیم مینجمنٹ نے سیشن ختم کرنے کا اعلان کردیاجبکہ محمد عرفان بھی ری ہیب پروگرام کے تحت کھلاڑیوں کومیچ فکسنگ پر لیکچر دینے سے محروم رہے۔ٹریننگ کیمپ میں آج سے دو روزہ پریکٹس میچ کا آغاز ہوگا جس میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باﺅلنگ میں مختلف اہداف دیئے جائیں گے اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اٹھائیس ستمبر سے ا بوظہبی میں کھیلا جائے گا۔قومی سکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close