پنجاب

بھارت کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد شہید

سیالکوٹ: ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری چارواہ سیکٹر پر بنی سلہریاں گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے اطراف شہری آبادی پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جب کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close