آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ میں ٹیکس میں اضافے کے باعث درآمدی اشیامہنگی ہونےکاامکان ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے مطابق 5لاکھ روپےسےزائدکی امپورٹڈفنش پروڈکٹس پرٹیکس بڑھانے،5لاکھ روپےسےزائدکی امپورٹڈ فنش پروڈکٹس پر ٹیکس 5.5 کےبجائے 6 فیصد کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
حکام ایف بی آر نے بتایا کہ 5لاکھ روپےسےزائدکےخواتین کےامپورٹڈپرس پرڈیوٹی 5.5 کےبجائے 6 فیصد،5 لاکھ روپےسےزائد کی امپورٹڈ عینک اورچشمے پرڈیوٹی 5.5 کےبجائے 6 فیصد اور5 لاکھ روپےسےزائدامپورٹڈ جوتوں پرڈیوٹی 5.5 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنےکی تجویز ہے۔
ایف بی آر حکام کے مطابق امپورٹڈ کپڑوں پر ڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد ،5لاکھ سےزائدکےامپورٹڈجم کےآلات پرڈیوٹی 5.5 سےبڑھا کر6 فیصد کرنےکی تجویز ہے۔
حکام نے بتایا کہ امپورٹڈ فانوس پر ڈیویٹی 5.5 کے بجائے6 فیصد اورامپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد کرنے کی تجویزہے۔