اسلام آبادتجارت

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی موجودہ قیمتیں 30 جون تک برقرار رہیں گی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 262 روپے برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 253 روپے فی لیٹر ہی رہے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 164روپے 7پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی، لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 147روپے 68 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close