جونا گڑھ: پولیس نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر کوڑے برسا دئیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی۔ مقامی مسلمانوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔
مسلمانوں پر ہجوم کے تشدد پر آنکھیں بند کرنے والی بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے 7 مسلمان نوجوانوں کو مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے باندھ کران کو کوڑے مارے۔ اس دوران لوگ تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔
गुजरात के जूनागढ़ में 7 मुस्लिम युवकों को लाइन में खड़ा कर मस्जिद के मुख्य द्वार पर पट्टों से पीटते पुलिसकर्मी,इन युवकों पर आरोप है कि जब पुलिस मस्जिद के अवैध निर्माण को हटाने पहुंची थी तो इन्होंने हिंसक प्रदर्शन किया था,अब पुलिस वाले मुस्लिम युवकों को तलाश करके चौराहों पर ही पीट… pic.twitter.com/BO2EBZ9ntz
— Zakir Ali Tyagi (@ZakirAliTyagi) June 17, 2023
مسلمان نوجوانوں کو کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم کوڑے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔