جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ اداکارہ ایمبر ہرڈ کی ہالی ووڈ میں واپسی
ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ جلد اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کی معروف فلم پائیریٹس آف دی کیریبین میں جیک اسپرو کا کردار ادا کرنے والی جانی ڈیپ کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ نے ہتک عزت مقدمے میں ہار کے بعد انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم وہ نئی فلم اِن دی فائر سے بڑی اسکرین پر واپسی کیلئے تیار ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایمبر ہرڈ اپنی نئی فلم اِن دی فائر کیلئے 24 جون کو اٹلی کے شہر سسلی میں 69 ویں ٹورمینا فلم فیسٹیول میں اداکار ایڈوارڈو نوریگا اور ہدایت کار کونور ایلن کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی۔
ایمبر ہرڈ کی سنسنی خیز فلم 1890 میں ایک ایسے ڈاکٹر کے بارے میں ہے جو ایک پریشان لڑکے کی دیکھ بھال کرتا ہے، جس میں ناقابل یقین صاحیتیں موجود ہیں، اداکارہ اِن دی فائر مووی میں اسی ڈاکٹر کا کردار ادا کریں گی۔
Amber Heard To Launch New Film ‘In The Fire’ As Part Of Strong Lineup At Taormina Film Festival https://t.co/aWGC4WW35j pic.twitter.com/gRUFsxAFn9
— Deadline Hollywood (@DEADLINE) June 12, 2023
اس فلم مقامی پادری کے ساتھ سائنس بمقابلہ مذہب کی جنگ چھڑ جاتی ہے جس کا خیال ہے کہ لڑکے پر شیطان ہے اور گاؤں کی تمام پریشانیوں کی وجہ وہی لڑکا ہے۔
واضح رہے کہ فلم میں امبر ہرڈ کے علاوہ ایڈورڈو نوریگا، لورینزو میک گورن زینی، لوکا کالوانی اور سوفی امبر بالترتیب گریس برنہم، نکولس مارکیز، مارٹن مارکیز، فادر انتونیو اور ازابیلا کا کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ہدایت کار کونور ایلن نے پاسکل بورنو اور سلویو مراگلیا کے ساتھ مل کر فلم لکھی ہے۔