Featuredپنجاب

ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف نیب آفس لاہور پہنچ گئے

 لاہور : ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے کہا کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر باقاعدہ بکنگ کی جاتی رہی، نہ قبضہ ملا نہ ہی رقوم واپس ہوئیں

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے متاثرین کو فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے خلاف شکایات درج کرانے کے لیے نیب آفس لاہور بلوا لیا۔

بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کے خلاف کیس کے معاملے میں گوجرانوالہ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نیب کی ٹیم کے پاس شکایات لے کر پہنچے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بکنگ کی جاتی رہی جبکہ قبضہ ملا نہ رقوم واپس ہوئیں اور مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ میں فرحت شہزادی کی ملکیت ہاؤسنگ سوسائٹی کے ریکارڈ کی چھان بین کرنے گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close