پنجاب

روٹھی بیوی باپ سمیت شوہر کے ہاتھوں قتل

راولپنڈی: بیوی روٹھ جائے تو اس کو منانے کے واسطے شوہر کیا کچھ نہیں کرتے مگر یہاں ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر دونوں کو ہی ہلاک کردیا۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چراغ دین میں شوہراپنے بھائیوں کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اوراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 28 سالہ اہلیہ رباب اورسسراسلم جاں بحق ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے داماد اوراس کے بھائیوں نے کی جوموقع سے فرارہوگئے، قتل کی واردات ناراض بیوی کومنانے میں ناکامی پر پیش آئی جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close