تجارت
سٹیٹ بینک نے یکم دسمبر سے پرانے نوٹوں کو ناقابل استعمال قرار دے دیا
کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم دسمبر سے پرانے نوٹوں کو ناقابل استعمال قرار دے دیا۔
سٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹ نا قابل استعمال ہوجائیں گے اور صرف نئے ڈیزائن کے نوٹ ہی قابل قبول ہونگے۔ پرانے ڈیزائن کے نوٹ 30 نومبر تک کسی بھی بینک سے تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔