Featuredکھیل و ثقافت

شاہین آفریدی ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

 شاہین نے ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کیخلاف پہلے اوور میں صرف 7 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پیسر شاہین آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹی20 بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کیخلاف انہوں نے اپنے پہلے اوور میں صرف 7 رنز دے کر 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ناٹنگھم شائر کی طرف سے کھیلنے والے پیسر شاہین آفریدی نے وائیڈ ڈلیوری کے ذریعے پانچ رنز دے کر اوور کا آغاز کیا تاہم اگلی ہی گیند پر انہوں نے الیکس ڈیوس کو ایل بی ڈبلیو کیا اور اگلی ہی گیند پر کرس بینجمن کو بولڈ کیا۔

شاہین آفریدی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کر سکے لیکن اوور کے پانچویں گیند پر انہوں نے ڈین موسلی کو کیچ آؤٹ جب کہ اوور کی آخری گیند پر ایڈ برنارڈ کو بولڈ کرکے کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close