نوازشریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں، مریم نواز
لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو علم ہے ان کےساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں اور اب معاملہ صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ یہ 20 کروڑ افراد کی جنگ ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وطن واپسی کے فیصلے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علم ہے ان کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ احتساب نہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اب معاملہ صرف نوازشریف کا نہیں رہا بلکہ یہ 20 کروڑ افراد کی جنگ ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسی تبدیلی کو چیلنج کرنے کی قیمت ادا کرنے کے لیے بہت ہمت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ یہ کام ہر کوئی نہیں کر سکتا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری کے بعد فوری طور پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ 26 ستمبر کو نیب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔