Featuredدنیا

اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے

فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فورسز کے حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی روابط معطل کر دیئے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدرنے یہ فیصلہ گزشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ اجلاس کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی صدر نے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پرتشدد واقعات کے دوران اسرائیل کے ساتھ عارضی طور پر روابط کو معطل کی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، قابض فوج نے آپریشن کے دوران زمینی اور فضائی حملہ کر کے 8 افراد کو شہید کر دیا۔

دوسری طرف الجزیرہ نے فلسطینیوں کی شہادت سے متعلق بتایا ہے کہ صہیونی فورسز کی جانب سے اب تک کے حملے کے بعد نو افراد شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اسپیشل فورسز نے کل شام شروع ہونے والے بڑے فوجی آپریشن کے بعد جنین میں بھی متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے۔ خصوصی فورسز نے جنین کیمپ میں فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو گرفتار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close