کھیل و ثقافت
پاکستان کو ہاکی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی
ایف آئی ایچ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ ایونٹ 13 جنوری 2024ء سے 21 جنوری تک لاہور میں ہوگا۔
پاکستان کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی مل گئی۔ ایف آئی ایچ اولمپک ہاکی کوالیفائنگ ایونٹ آئندہ سال 13 جنوری سے 21 جنوری تک لاہور میں ہوگا۔
سیکریٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین نے کہا ہے کہ ایف آئی ایچ کے ایونٹ کی میزبانی ملنا اعزاز کی بات ہے، 1990ء کے ورلڈ کپ کے بعد پاکستان 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 90ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے میدان ہاؤس فل تھے ، پاکستان میں ہاکی کے سنہری دور کی واپسی میں یہ ایونٹ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا، ایف آئی ایچ کے اس ایونٹ کو شاندار انداز میں منعقد کریں گے۔