Featuredپنجاب

سارے معاملے کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کو روکنا تھا، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سائفر کی سازش میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی شامل تھے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے کا مقصد آرمی چیف کی تقرری کو روکنا تھا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ ملک میں صدارتی نظام آئے اور وہ حکومت چلاتے رہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا ہے۔

اعظم خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا اور تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے سائفر ڈرامہ رچایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close