Featuredپنجاب

منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز میں عدالت نے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیدیا

عدالت نے منی لانڈرنگ اور کرپشن مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیدیا۔

عدالت کی جانب سے مونس الہیٰ کو ملک سے فرار ہونے کے باعث اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ مونسی الہیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کے 2 مقدمے درج ہیں۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن سرکل پنجاب میں بھی مونس الہیٰ کیخلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔ مونس الہی سمیت دیگر تین ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کر دیا گیا، اینٹی کرپشن سرکل کے مقدمے میں بھی مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا۔

عدالت نے مونس الہیٰ کی ٹریول ہسٹری اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلیں،عدالت نے پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور رہائش گاہ کادرست ایڈریس بھِی طلب کیا۔ مونس الہی کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ، بینک اکاؤنٹ اور تمام جائداد کے منجمد ہونے کی کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق مونس الہیٰ اربوں روپے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر لے کرگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close