Featuredاسلام آباد

ملک کے قومی موافقت کے منصوبے کو منظور کرنے پر ہماری حکومت کو فخر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کے 4آر فریم ورک کے تحت سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز بین الاقوامی پارٹنرز سپورٹ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی اور تعمیر نو کا جائزہ لیا گیا۔

گروپ کا اجلاس جو کہ جنیوا میں ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، اس تباہ کن سیلاب کے ایک سال کے موقع پر منعقد کیا گیا اس سیلاب نے پاکستان کو بھاری نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی تقریر میں میں نے ریزیلیئنٹ ، ریکوری، ری ہیبیلی ٹیشن اینڈ ری کنسٹرکشن فریم ورک ( 4 آر ایف ) کے تحت دوبارہ بہتر بنانے کے لیے مخلوط حکومت کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تمام بین الاقوامی ترقیاتی عطیہ دہندگان، شراکت داروں اور دوست ممالک کو ان کی بروقت اور فراخدلانہ امداد کے لیے سراہا اور انہیں عالمی شہرت کے تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ کی جانے والی غیر ملکی امداد کے شفاف، مؤثر استعمال کا یقین دلایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں یو این ڈی پی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے حکومت پاکستان اور عالمی برادری کے درمیان بہترین ہم آہنگی اور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close