پیچھاکرنیوالاشخص گھرمیں گھس آیا، 15سالہ لڑکی جنسی درندگی کے بعد نذرآتش، حالت تشویشناک
نئی دہلی : بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے میں گھر کے ٹیرس پر 15سالہ لڑکی سے جنسی درندگی کے بعد آگ لگادی گئی ، لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
برطانوی اخبار کے مطابق پولیس نے دہلی کے نواح میں واقع تگری گاﺅں میں لڑکی سے ریپ کرنے اور جلاکر موت کے گھاٹ اتارنے کی کوشش کے الزام میں ایک 20سالہ شخص کوحراست میں لے لیا ۔بسرکھ تھانے کے کانسٹیبل یادرم سنگھ نے بتایاکہ نوجوان نے بھی اپنے ہاتھ جلالیے ہیں اور اس پر ریپ ، قتل کی کوشش، شدید زخموں کی وجہ بننے سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔اُنہوں نے بتایاکہ لڑکی دہلی ہسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں مبینہ طورپر اس کا جسم 95فیصد جھلس چکاہے ۔
متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایاکہ کئی ماہ سے پیچھا کرنیوالے شخص کی طرف سے اس کا ریپ بھی کیاگیا اور بری طرح پیٹاگیاجس کے بعد آگ لگادی گئی ۔
پولیس رپورٹ کے مطابق صبح ہونے سے پہلے اہلخانہ کو گھر کے ٹیرس پر لڑکی چلاتی ہوئی ملی تھی ۔