اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اگلے دو ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ امپورٹ پر عائد پابندیاں ہٹالی ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق آنے والے مہینوں میں مہنگائی میں کمی متوقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شرح سود 22 فیصد برقرار رہے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی شرح 20 سے 22 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق آئندہ سال کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جولائی میں زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب 20 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں، اس وقت ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 20 کروڑ ڈالرز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے، آئندہ مالی سال کی کچھ ادائیگیاں رول اوور ہوجائیں گی۔