سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورکی گرفتاری کیلئے پولیس نے ان کےگھر پرچھاپا مارا لیکن وہ نہیں ملے۔
پولیس کے مطابق چھاپےمیں گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کاسامان،غلیلیں اور ڈنڈے برآمد ہوئے۔
فیصل امین کا کہنا ہےکہ پولیس والوں نے کوئی گرفتاری نہیں کی،صرف گھرکی تلاشی لی گئی۔گھرکی تین گاڑیاں اورسامان ساتھ لے گئے۔ رات گئے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
زرائع کے مطابق یہ وہ سامان ہےجوکہ حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف اورفلڈ ریلیف سامان غریبوں کی امداد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا تھا۔