Featuredانٹرٹینمنٹسندھ
توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا ردِعمل
عدالتی فیصلے پرٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ردِعمل دیتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز جاری کر دیں گی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔
سننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔#ImranKhan
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023
حریم شاہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دھمکی دی ہے کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا تو وہ اپنے موبائل میں موجود تمام ویڈیوز اور تصاویر جاری کر دیں گی۔